مزید خبریں

ٹنڈوباگو،زخمی اہلکار کے اہل خانہ انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئے

ٹنڈوباگو( نمائندہ جسارت)کھوسکی پولیس پنگریوتھانے میں تعینات اپنے پیٹی بندبھائی کانسٹیبل غلام رسول عمرانی پرحملہ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان پردرج مقدمہ خارج کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے جس پرزخمی پولیس اہلکار کے اہل خانہ سراپااحتجاج بن گئے اورانہوں نے پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا ۔ اس موقع پرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے نمائندوں احسان عمرانی، غلام حسین عمرانی،کریم عمرانی نے کہاکہ ایک ماہ قبل کھوسکی تھانے کی حدوداے ایس سی چک میں ملزمان عرس عمرانی،چاکرعمرانی،اقبال عمرانی نے حملہ کرکے ہمارے پولیس کانسٹیبل رشتے دارغلام رسول عمرانی کوزخمی کردیاتھا جس کامقدمہ کھوسکی تھانے میں درج کرایا گیا تھا مگر کھوسکی پولیس بااثرسیاسی شخصیات کے دبائو پریہ مقدمہ خارج کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھوسکی پولیس اپنے پیٹی بندبھائی کوانصاف فراہم نہیں کرسکتی توبے کس اورمظلوم سائلین کے ساتھ کیاانصاف کرتی ہوگی۔ احتجاجی مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اورایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیاہے کہ کھوسکی پولیس کے اس عمل کانوٹس لیاجائے اورملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی کوشش کرنے والے کھوسکی تھانے کے ایس ایچ اوکے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر کھوسکی پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔