مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں 2500 نمائندے اُتارے ہیں،راشد سومرو

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پی پی نے سندھ کو جاگیر سمجھ رکھا ہے دھونس دھاندلی اور امیدواروں کو اغوا کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کی جا رہی ہے پی پی کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہے اس لیے الیکشن کے ذریعے مقابلے سے گھبرا رہی ہے بلدیاتی الیکشن وفاقی اداروں رینجرس کی نگرانی میں کرائی جائے نبی پاک کی شان مین گستاخی پر مودی مسلمانوں سے معافی مانگے بھارت سفیر کو اس وقت تک ملک بدر کیا جائے،جمعہ کے روز پورے سندھ میں بی جے پی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد میں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ میر محمد بنگلانی ،عبدالجبار رند ،حماد اللہ انصاری ،نظیر مینگل اور دیگر موجود تھے۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میںہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے 2500 نمائندے میدان میں اُتارے ہیں۔