مزید خبریں

فیصل آباد چیمبر کا ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

فیصل آباد(کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عوام الناس اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو محکمہ پراسیکیوشن بارے آگاہی دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ نے محکمہ پراسیکیوشن کی ایک ٹیم سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ذیشان الرسول، ایم ریاض سنپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر چوہدری عدنان اکبر، قیصر منظور اور فہیم احمد بھی موجود تھے۔عاطف منیر شیخ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے پراسیکیوشن کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس کے ذریعے عوام وکلاء کو فیس ادا کیے بغیر اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ابھی تک اس سہولت سے پورا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو لوگوں کی آگاہی کے لیے مسلسل تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جبکہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بھی اس سلسلہ میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا نے اس محکمہ کی اہمیت بارے بتایا اور کہا کہ یہ عدلیہ او رپولیس کی معاونت کے ساتھ ساتھ عوام کے قانونی حقوق کا بھی دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے خود مختار ادارہ قرار دے دیا گیا ہے جو پولیس کی غلط ایف آئی آر کو درستگی یا مزید تفتیش کے لیے واپس بھیج سکتا ہے۔