مزید خبریں

چار روزہ نماش ، آٹو میکانیکا جوہانسبرگ 2022کا اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائوتھ افریقاکے شہر جوہانسبرگ میں 7جون سے شروع ہونے والی چار روزہ نمائش “آٹومیکانیکا جوہانسبرگ “2022 کا جمعہ کو آخری روز تھا۔ آٹو میکانیکا جوہانسبرگ 2022 میںٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر کے تحت 4 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔جوہانسبرگ میں پاکستان کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی محترمہ حمیرا اسرار نے بھی شو کا دورہ کیا۔ آٹوموٹو سروس انڈسٹری کے لیے جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ سب صحارا ریجن کے تجارتی زائرین کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ افریقی براعظم میں آٹوموٹیو سیکٹر کے لیے سب سے بڑا تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ آٹومیکا نیکا جوہانسبرگ جنوبی افریقہ اور گیٹ وے ٹو افریقہ میں آٹوموبائل سیکٹر کے لیے اہم ملاقات کے لیے بہترین مقام ہے۔191 نمائش کنندگان نے آٹو انڈسٹری سے متعلق اپنی اختراعات کی نمائش کی اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مہمانوں کی میزبانی کی۔جوہانسبرگ میں پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی اتاشی محترمہ حمیرا اسرار نے میلے کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستانی نمائش کنندگان کی کاوشوں کو سراہا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے آٹو میکانیکا جوہانسبرگ 2022 میں 4 کمپنیوں پر مشتمل ایک قومی پویلین کا اہتمام کیا ہے، کمپنیوں میںبٹربوانٹرنیشنل،میٹالین انڈسٹریز،سروس انڈسٹریز اور سپر ہارن ہاؤس شامل تھیں ۔ بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر -آئی ایم ڈی محی الدین ربانی نے کہاکہ ہم نہ صرف اپنی کمپنی بلکہ پاکستان کی برآمدات کو بھی وسعت دینے اور بڑھانے کی کوششوں میں ہیں، اس بار ہم جنوبی افریقہ تک توسیع کے لیے آٹومیکا نیکا جوہانسبرگ 2022 میں موجود ہیں۔ ہم نمائش سے بہت پر امید ہیں۔میٹلائن کی ایکسپورٹ منیجر محترمہ علینا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے کسی میلے میں نمائش کی ہے، یہ ہمارے سیکھنے کے تجربات کے لیے اچھا ہے، ہم نے افریقہ کے مختلف حصوں سے خریداروں کی میزبانی کی ہے اور ہم میلے سے کافی مطمئن ہیں۔