مزید خبریں

پاکستان اسٹاک میں تیزی ، انڈیکس میں 278پوائنٹس اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے مالی مشکلات میں کمی کی نوید اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت کی خبروںکے بعد پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روزکاروبار حصص میں تیزی دیکھی گئی،کے ایس ای 100انڈیکس 278پوائنٹس اضافہ کے بعد 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا،مارکیٹ میں تیز ی کے باعث سرمایہ کے حجم میں48ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ،تاہم کاروباری حجم اور مالیت میں کمی رہی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مستقبل کے حوالے سے نوید اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبروںکے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا اختتام مثبت انداز میںہوا،کے ایس ای 100انڈیکس278پوائنٹس اضافہ سے 41735پوائنٹس سے بڑھکر 42014پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ کا حجم 48ارب روپے سے زائد اضافہ کے بعد 69کھرب73ارب روپے کی سطح سے بڑھکر 70 کھرب 21 ارب 76 کروڑ35لاکھ30ہزار903 روپے کی سطح پر جا پہنچا،تاہم کاروباری حجم 23کروڑ حصص کی سطح سے گھٹ کر11کروڑ حصص اور کاروباری مالیت 5 ارب سے گھٹ کر3ارب روپے ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 315 کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 185کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 99 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںکمی اور 31 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا،کے ایس ای30انڈیکس 114پوائنٹس اضافہ سے 16064پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 200پوائنٹس اضافہ سے 28842اور کے ایم آئی30انڈیکس 674پوائنٹس اضافہ سے 68850پوائنٹس پر بند ہوئے ،گزشتہ روز سرمایہ کاروںکی جانب سے ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس ،کیمیکلز اور فوڈز سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔