مزید خبریں

وزیر اعظم کی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت خوش آئند ہے ، خادم حسین

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان ا سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وزیراعظم کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونے سے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، انہوںنے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے ساز گار ماحول اور مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے۔تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو ، تجارتی سہولتی اقدامات معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔