مزید خبریں

برطانیہ میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھادی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تو پیٹرول کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطں پر پہنچ چکے ہیں اورلوگوں نے اپنی ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا شروع کردیا ہے لیکن برطانیہ میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھادی گئی ہے اوربرطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کیمطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 506روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہیکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔لندن کے رہائشی سید منورشاہ نے بتایاکہ برطانیہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پیٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔لندن کے ایک اور رہائشی حارث صدیقی کے مطابق پیٹروک کی قیمت تاایخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایسے میں گاڑی سڑکوں پر لانا مشکل ہوگیا ہے۔