مزید خبریں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پانچواں ملک ہے، مرتضی وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے ویسٹ واٹر ریسائکلنگ سسٹم فوری طور پر لگایا جائے اور شہریوں کے استعمال کے لیے صاف پانی کو بچایا جائے کیونکہ صاف پینے کا پانی نایاب ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے گذشتہ روز منعقدہ موسمی تغیر اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان اور ای ایچ ایس سروس کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مقررین میں سابق ایم پی اے سندھ مہتاب اکبر راشدی، سٹیزن فار انوائرنمنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضا گردیزی، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی، جنرل سیکرٹری رقیہ نعیم، میڈی شور کے سی ای او ڈاکٹر قیصر وحید، ای ایچ ایس کے سی ای او ثاقب اعجاز حسین، سینئر صحافی عافیہ سلام، شبینہ فراز، آرٹس کونسل آف پاکستان کے شکیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گھروں میں استعمال کے بعد پانی کو شجر کاری اور پودوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مقررین نے کہاکہ شہر کی آبادی 30ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور اب شہر کو ایک ماسڑ پلان کی ضرورت ہے تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر مہمان خصوصی مرتضی وہا ب نے کہاکہ آج بھی سفارشات تیار کی جائیں گی کے ایم سی ان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے قبرستان بہت زیادہ سرسبز ہیں