مزید خبریں

چائلڈ لیبر میں عالمی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادراہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں سے محنت مزدوری کرانے کے رجحان میں نمایاں طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے مطابق کوروناوائرس کے وبائی بیماری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی بحران کی وجہ سے 90 لاکھ مزید لڑکے اور لڑکیاں پیسہ کمانے پر مجبور ہوجائیں گے جبکہ دنیا بھر میں پہلے سے ہی 160 ملین بچے سکول جانے کے بجائے مزدوری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 سے لے کر 2020 کے دوران اس تعداد میں آٹھ اعشاریہ چار (8.4) ملین بچوں کا اضافہ ہوا تھا۔