مزید خبریں

سجاول:بھارت گستاخوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، جے یو آئی

سجاول (نمائندہ جسارت )بھارت میں بی جے پی کے ترجمانوں کی جانب سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت صوبائی امیر شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد مولانا اسماعیل قاسمی مولانا انور سومرو مولوی غلام حسین میمن مولوی اشرف میمن مولوی حسن قاسمی اور دیگر مقامی علماء کرام کی سربراہی میں جامع مسجد چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پبلک پارک پر دھرنا دیا گیا۔ ریلی میں سیاسی، سماجی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مظاہرین سے جے یو آئی کے علماء کرام نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت گستاخوں کے خلاف فوری کارروائی کرے گستاخی کے عمل سے دنیا میں امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوا ہے ۔