مزید خبریں

نبی کریم ؐ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،تحریک حرمت رسول

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) تحریک حرمت رسول ؐ کی طرف سے بھارت میں نبی اکرم ؐ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے خلاف لطیف گیٹ سے پریس کلب ٹندوآدم تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر ٹنڈوآدم پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں طلباء، وکلاء، تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتی حکومت اور گستاخ لیڈروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرہ سے تحریک حرمت رسول ؐ کے علاقائی ذمہ دار فیاض کشمیری ، عارف کھوسہ، حافظ رضآ اللہ ، محمد اسماعیل، اور عبدالواحد کے علاوہ اللہ اکبر تحریک کے امیدواران بلدیاتی الیکشن نے خطاب کیا۔فیاض احمد کشمیری نے خطاب میں کہا کہ مسلمان ممالک او آئی سی کا اجلاس بلائیں اور حرمت رسولؐ کے حوالے سے قانون سازی کروا کے سب سے بڑی اور عالمی دہشت گردی کا راستہ بند کروائیں۔ حرمت رسولؐ کی حفاظت ہمارے دین کا حصہ ہے۔مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن نبی کریم ؐ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عارف کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناروے اور ڈنمارک جیسے ملکوں کے بعد اب انڈیا میں مودی سرکار کی شہ پر نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ایک نبی کی گستاخی تمام انبیاء کی گستاخی کے مترادف ہے۔