مزید خبریں

محسن انسانیت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں ،نصر اللہ عزیز

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کندھکوٹ اور جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے کندھکوٹ میں لائبریری چوک سے گھنٹا گھر چوک تک ایک عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے نائب امیر سندھ حافظ نصراللہ عزیز چنہ اورجماعت اسلامی کے ضلعی امیر آغا عبدالفتاح، سٹی کے امیر عبیداللہ میرالی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں ہر مکتبہ فکر اور مختلف تنظیموں کے رہنمائوں پیما، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، پی ایس پی، ہندو تنظیم اور زرگرہ تنظیم اور شہر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا ء نے اپنی پرجوش تقاریر میں انڈیا کی گھٹیا قسم کی عورت وزیر کی طرف سے آقائوں، پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں نا قابل گستاخی پر رنج و غصے کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اُٹھائے ہوئے تھے اور رسول کریم ؐ کی شان میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز اور ضلع کشمور کے امیر آغا عبدالفتاح نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت کے جانب سے محسن انسانیت کی شان میں گستاخی نہ صرف ناقابل برداشت بلکہ قابل گرفت عمل ہے جس پر تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔