مزید خبریں

نئے سنیما گھر، پروڈکشن ہائوسز فلم میوزیم پر انکم ٹیکس ختم

اسلا م آباد(نمائندہ جسارت ) وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے سینما گھروں، پروڈکشن ہاوسز، فلم میوزیم کے قیام پر 5 سال تک انکم ٹیکس کا استثنیٰ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم سازوں کے لیے 5 سال تک ٹیکس ہولیڈے ہوگا جبکہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جائے گا،وزیر خزانہ نے کہا کہ فلم،ڈرامہ ایکسپورٹ پر ٹیکس ریبٹ اسکیم 10سال کیلیے ہوگی، سینما اور فلم پروڈیوسز سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا،نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ،اسٹوڈیواورپوسٹ فلم پروڈکشن فسیلٹی قائم ہوگی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ، اسٹوڈیو، پوسٹ فلم پروڈکشن کی لاگت 1ارب روپے کی گی،سینما،پروڈکشن ہاوسز،فلم میوزیمز،پوسٹ پروڈکشن فسیلٹی کوکارپوریٹ کادرجہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فلم پروڈیوسرکو 70فیصد ریبیٹ کیلیے شوٹنگ پاکستان میں کرنیکی شرط عائد کی جائے گی اور ڈسٹری بیوٹرز، پروڈیوسرزپرعائد8فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے گا۔ فلم،ڈراموں کیلیے مشینری، آلات، ساز وسامان کی درآمد پر5سال کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی اور نئی فلم ، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر سیلز ٹیکس صفر اور انٹرٹیمنٹ ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔