مزید خبریں

آزاد کشمیر کے لیے 29 ارب45 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے مالی سال برائے 23-2022 کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں آزاد کشمیر کے لیے 29 ارب45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 10 کروڑ روپے نئی اسکیموں جبکہ 29 ارب 35 کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جاری منصوبوں میں 48 میگا واٹ کا جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 70 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے لیے 40 کروڑ روپے رٹھوعہ پریام پل میرپور کیلیے 30 کروڑ روپے ،ایم بی بی ایسا میڈیکل کالج میرپور کے لیے 30 کروڑ مختص کیے گئے ہیں ، میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآباد کے لیے 30 کروڑ روپے اور نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کے کیلیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔متاثرین لائن آف کنٹرول کی آبادکاریوں اور بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے جبکہ واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم میرپور شہر اور ہیملٹ کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے منصوبے میں 10 کروڑ 40 میگا واٹ دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔