مزید خبریں

برآمدات 35 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے‘وزیرخزانہ

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے آئندہ مالی سال ترسیلات زر 33.2 ارب ڈالر بڑھنے کی توقع ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدات میں کمی لاکر 70 ارب تک
لائی جائیں گی ۔ رواں سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کا حصہ 8.6 فیصد ہے۔اگلے سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کی شرح 4.9 فیصد تک لائی جائے گی۔مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4 فیصد ہے۔اگلے سال مجموعی پرائمری بیلنس کو مثبت 0.9 فیصد تک لایا جائے گا۔