مزید خبریں

سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹر سلیم مانڈوی والا ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے لیے اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر عطاالرحمن نے سلیم مانڈوی والا کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے تائید کی۔