مزید خبریں

دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کیلیے اربوں روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جسارت )آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کیلیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ، بجٹ دستاویزات کے مطابق مختلف وزارتوں کی تجاویز کے مطابق آبی شعبے کے لیے 180 ارب 44 کروڑ روپے ،داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لیے 55 ارب 38 کروڑ روپے اور دیا میر بھاشا ڈیم کے ڈیم کے لیے 18
ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں 13 پن بجلی منصوبوں کے لیے 92 ارب 88 کروڑ روپے رکھے گئے ،آبی شعبے کی بہتری کے لیے 5 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جبکہ پن بجلی کا ایک بھی نیا منصوبہ شامل نہیں۔زمین کی خریداری اورآبادکاری کے لیے7 ارب روپے رکھنے، تربیلا پانچ توسعی منصوبے کے لیے 13 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق مہمند ڈیم کے لیے 11 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز ہے جب کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے رکھے جائیں گے۔