مزید خبریں

پنجاب‘ خیبر پختونخوا کا بجٹ 13‘ سندھ کا14 جون کو پیش ہوگا

کراچی/ لاہور/ پشاور (اسٹاف رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ اجلاس 13
جون اور قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے اجلاس 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے، صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23 صوبائی اسمبلی میں 13جون سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب کا بجٹ اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا، بجٹ پیش کرنے کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری کی منظوری دیدی ہے اور جاری 40 ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کردیا گیا ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور منظور کروایا جائے گا، بجٹ کا حجم 2700 ارب روپے سے زاید کا ہوگا۔