مزید خبریں

اسپیکرکا پیٹرول پر آ نیوالے اخراجات کی مد میں 40فیصد کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی نے پیٹرول پر آنے والے اخراجات کی مد میں 40فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق اسپیکرقو می اسمبلی، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور افسران پر ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی پر بات چیت کی گئی۔