مزید خبریں

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی سبسڈی کیلیے 12 ارب روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) آئندہ مالی سال کیلیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر اشیا کی سبسڈی کیلیے 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں‘ رمضان پیکیج کے طور پر 5 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔ بی آئی ایس پی کی رقم 250 ارب سے بڑھا کر 364ارب روپے کردی گئی ہے ‘ اس کے تحت 90 لاکھ خاندانوں کوبینظیر کفالت کیش ٹرانسفرپروگرام کی سہولت ملے گی ۔ بینظیر کفالت کیش
ٹرانسفر پروگرام کیلیے 266 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کادائرہ 1 کروڑ بچوں تک بڑھایا جائے گا۔ بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کیلیے 35 ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ مزید 10 ہزار طالبعلموں کو انڈر گریجوایٹ اسکالر شپس دی جائیں گی،9ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔ بینظیر نشوونما پروگرام تمام اضلاع تک بڑھا دیا جائیگا،لاگت 21.5 ارب روپے ہوگی۔ مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلیے پاکستان بیت المال کیلیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔