مزید خبریں

درآمد کے وقت صنعتی اداروں سے حاصل ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی تجویز

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ نے مالی سال 2022-23 کیلیے بجٹ تقریر میں کہا ہے صنعتی اداروں کوپہلے سال ابتدائی نقصان کی مد میں ایڈجسٹمنٹ 50 سے بڑھاکر100 فیصد کرنیکی تجویز ہے ۔ درآمد کے وقت صنعتی اداروں سے حاصل تمام ٹیکسز ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے۔ اڑھائی کروڑ روپے سے زیادہ کے غیرمنقولہ گھرکی ویلیو5 فیصد کے برابرفرضی آمدن تصورہوگی۔اس آمدن پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔غیرمنقولہ جائیداد پرکیپٹل گین ٹیکس ایک
سال ہولڈنگ کی صورت میں 15 فیصد سے لاگو کرنے کی تجویز ہے ۔کیپٹل گین ٹیکس 6 سال بعد صفر ہوجائے گا۔فائلرز کیلیے خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر2 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔نان فائلرز کیلیے پراپرٹی کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔