مزید خبریں

بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 7004 ارب روپے ہے، عاصم اظہر

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی بجٹ میں اگلے مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7004 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کیلیے 355 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں، ڈائیریکٹ ٹیکسز میں اضافہ، غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کو ختم کیا گیا، لوگوں کو ریلیف دینے کو ترجیح دی گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فنانس بل 2022/23 میں 2، 3 اہم چیزیں ہیں، ایک براہ راست ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے اور دوسرا لوگوں کو ریلیف دینے کو ترجیح دی گئی ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات کیے گئے ہیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا ہے، نان فائلرز پر ٹیکس بڑھایا ہے، بجٹ سے قبل تمام متعلقہ شعبوں سے بات چیت کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 52 فیصد ڈومیسٹک ٹیکسز کی کلیکشن ہوگی۔