مزید خبریں

ایوان بالامیںبجٹ کی کاپی پیش بحث پیرسے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میزانیے پر مشتمل مالیاتی بل 2022-23 کی نقل پیش کی۔وزیرخزانہ نے تحریک پیش کی کہ مالیاتی بل پراگر قومی اسمبلی کی کوئی سفارشات ہوں تو پیش کی جائیں۔ جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ممبران اپنی سفارشات پیر سے خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کی قائمہ کمیٹیوں کو جمع کرا سکتے ہیں۔ پی ایس ڈی پی سے متعلق سفارشات قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کو بھیجی جائیں۔ مذکورہ کمیٹی یہ سفارشات قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیجے گی جو 10 دن میں اپنی رپورٹ ایوان میں جمع کرائے گی۔ ایوان میں مالیاتی بل 2022-23 پر بحث کا آغاز پیر سے ہو گا۔ اراکین سینیٹ کی سفارشات منظوری کے بعد قومی اسمبلی کو بھیجی جائیں گی۔