کراچی /سکھر/کندھکوٹ/بدین /ٹھٹھہ)نمائندگان جسارت( بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح آج کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں بھی جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی ریلیاںومظاہرے منعقدکئے گئے۔جن سے جماعت اسلامی کے رہنماوں و علماء کرام نے خطاب کیا۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، کندھکوٹ، نوابشاہ، ٹنڈوآدم، شکارپور، میرپور خاص، گولارچی، جھڈو، خیر پور ودیگر شہروں میں ہونیوالے احتجاج میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پیارے نبیﷺ سے محبت اور بھارت کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔ شرکا نے سخت نعرے بازی اورہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں، گستاخ رسول ؐ کی ایک سزز سرتن سے جدا سرتن سے جدا ودیگر نعرے تحریر تھے جبکہ علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطاب میں بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات اورمسلمانوں پرہونے والے مظالم پرخطاب اور بھارت کے اسلام وانسانیت دشمن اقدامات کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کراچی میں لال مسجد جوڑیا بازارمیںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فاشسٹ جماعت نے رحمت للعٰلمین کی شان میں گستاخی کرکے پوری امت کی دل آزاری کی ہے۔ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ کوئی بھی مسلمان پھر چاہے وہ کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنا سر تو کٹوسکتا ہے مگر اپنے آقا کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔واقعہ پر حکومت پاکستان کے رسمی احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے زور دیاکہ مودی کی جانب سے معافی مانگنے تک نہ صرف بھارتی مصنوعات کا بائکاٹ، سفیر کو ملک بدراور تجارتی تعلقات منقطع کئے جائیں کیونکہ یہ صرف دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا مسئلہ ہے۔کندھ کوٹ میں لائبریری چوک سے گھنٹہ گھر تک ناموس رسالت ریلی سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے عبادت گاہوں پر حملے اور مسلمانوں کے لیے بھارت میں زمین تنگ کرنے کے بعد آپ صہ کی شان میں گستاخی ان کی اسلام، مسلمان اور پیغمبر اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے، حقوق انسانی، صحافتی تنظیموں اور اقوام عالم کو مودی سرکار کی اسلام دشمنی کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔مظاہرے سے امیر ضلع آغا عبدالفتاح پٹھان، اقلیتی نمائندوں مکھی دیوان لال، مہر چند عمر فاروق چنا نے بھی خطاب کیا۔خیرپور میں تحفظ ناموس رسالت ریلی سے صوبائی نائب امیر ممتازحسین سہتو ، مولانا ثناء اللہ جونیجو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت و مغرب میں بار بار شان رسالت میں گستاخی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلام و قرآن کی بڑھتی ہوئی دعوت سے خوف اور اسلام فوبیا کی واضح مثال ہے۔ پوری دنیا اور امت مسلمہ مغرب کے اس دہرے معیار پر سراپا احتجاج پیں مگر ہمارے حکمران بے غیرتی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔حیدرآباد میں مظاہرے سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہرمجید،سابق امیر مشتاق احمد،عامر فاروق ودیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی انتہا پسند حکومت کے ترجمان ملعون نوپور شرما کی طرف سے رسالت ماب آنحضرت ؐ کی توہین کرنے سے امت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔ حکومت بھارتی مصنوعات کا مکمل ہر چیز کا بائیکاٹ کرے، بھارتی سفیر کو فی الفور ملک بد ر کیا جائے۔ بھارت میں نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی گئی ، عرب ممالک سمیت مسلم ممالک نے بھارت کے خلاف اواز اٹھائی لیکن ہم پاکستانی حکومت کے منتظر رہے کہ یہ بھی کوئی آواز اٹھائیں گے،جماعت اسلامی جیکب آباد کی جانب سے مقامی دفتر سے پریس کلب تک امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری کی قیادت میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مارچ کیا گیا، انہوں نے اپپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کے مجرمانہ واسلام دشمن حرکت پرامت مسلمہ بیدار مگرمسلم حکمران غیروں کے غلام اور بے حسی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔۔ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور اس کے گستاخ لیڈروں کیخلاف نعرے درج تھیاس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ،عبدالستار انصاری ، سید عریف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے مختلف وارڈز سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مشتاق احمد عادل، فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ،کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ، حاجی رشید احمد، حاجی نور حسن نیشرکت کی۔میرپورخاص میں مدینہ مسجد چوک پر جماعت اسلامی کے تحت ناموسِ رسالت مظاہرہ وریلی کا انعقاد کیاگیا۔مظاہرے سے انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ ، سابق امیر حاجی نور الہی مغل ، آل سٹی تاجر اتحاد کے کامران میمن ،مذہبی رہنماء حافظ عطاء اللہ حیدری اور سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ شکارپورمیں جھازچوک تک ریلی سے امیرضلع عبدالرحمان منگریو ومقامی امیر عبدالسمیع بھٹی، مدئئجی میں ریلی سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پربھارت میں حکمران پارٹی بی جے پی کے متعصب ہندوںرہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہر بھر میں مختلف مساجد کے باہر مظاہرے ہوئے جن سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ودیگر ذمہ داران کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد چیئرمینز و وائس چیئرمینزنے خطاب کیا۔ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پراحتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلم دشمن بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور پاکستان سے بھارتی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندو شر پسند لیڈروں کے خلاف نعرے درج تھے ۔نعروں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، غلامی رسول ؐ میں موت بھی قبول ہے ، حرمت رسول ؐپرجان بھی قربان ہے ،حکمرانو! شرم کرو ڈوب مرو،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو،حکمرانو! بھارت سے دوستی ختم کروشامل تھے ۔اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری پرویز برکت ودیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ نبی ؐ کی عزت و توقیر مسلمانوں کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے،گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے،بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،بی جے پی رہنماوں کے جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بی جے پی پارٹی دہشت گردہندو تنظیم ہے،’’تحفظ ناموس رسالت ؐ‘‘ کے حوالے سے جلد ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا ،جس میں حکمرانوں کو مجبور کیا جائے گا کہ بھارت سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔ہندو ایک بزدل قوم ہے جو نبی ؐکی شان میں گستاخی کرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس نہیں کراسکے،ہمارے ملک میںمعاشی بدحالی ہمارے حکمرانوں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی وجہ سے ہوئی ہے،اس وقت پورے عالم عرب اور برصغیر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔سید عبد الرشید نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہندوستان کے اندر ہندو سرکار کی جانب سے ناموس رسالت کی شان میں ناپاک جسارت کی گئی،امت مسلمہ مودی سرکار کو یہ پیغام دینے چاہتی ہے کہ مسلمان جاگ رہے ہیں، نبی کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مودی سرکار نے اپنے ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے شان رسالت میں گستاخی کی،ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ گستاخ رسول کی صرف اور صرف ایک ہی سزا ہے،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کیا جائے۔علاوہ ازیں مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس منصورہ لاہور میں خطبہ جمعہ میں خطاب میں کہا ہے کہ عشق رسولؐ ہمارے ایمان کا حصہ، دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اللہ کے نبیؐ پوری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ بھارتی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ اسلامی ممالک کے اتحاد سے ہی امت مسلمہ کی عزت ہے۔ بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے انڈیا کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ بھارتی ملعونوں کو سزا دینے تک جماعت اسلامی چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ، ان کی املاک کو جلایا جا رہا اور مساجد کی بے حرمتی کھلے عام کی جاتی ہے۔ بھارت کی اسلام دشمنی کھلی دہشت گردی، بی جے پی کے غنڈوں کو نکیل ڈالنا ضروری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان نوجوانوں کو تشدد کر کے شہید، خواتین کی آبروریزی بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 57اسلامی ممالک فوری لائحہ عمل بنائیں۔ اسلام دشمنوں کی نبی مہربانؐ کی شان میں گستاخی کے بیانات ان کے اندر کی غلاظت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سونامی سے جو عوام بچ گئی وہ پی ڈی ایم کی مہنگائی ، بے روزگاری میں بہہ گئی۔ دن رات مہنگائی کا شور کرنے والوں نے حکومت میں آتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرانے شروع کر دیے۔ آئی ایم ایف کی غلامی نے ہر پاکستانی کو دو لاکھ کا مقروض کر دیا ہے اور عوام کو مزید قرض میں جکڑنے لیے کڑی شرائط تسلیم کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمران ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ان کو اپنے مفادات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں امن و امان، انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔