مزید خبریں

حمزہ شہباز پر مقدمے کی کارروائی کیخلاف فریقین کو نوٹس

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق کارروائی کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر فریقین کو27جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس امجد رفیق نے صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کی ۔پنجاب حکومت نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے میاں اسلم اقبال کی درخواست پرپولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا ،سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا تھا۔میاں اسلم اقبال نے لانگ مارچ کے دوران پولیس چھاپوں اور ہراساں کیے جانے پر سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔