مزید خبریں

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی‘ اسماعیل راہو

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) صوبائی وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، مختلف قسم کا فضلہ رہائشی علاقوں اور نہروں میں پھینکنے پر اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ماحولیات کے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گھریلو، صنعتی اور اسپتالوں کا فضلہ رہائشی علاقوں اور نہروں میں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی اور نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی صنعتوں کو پہلے مرحلے پر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے پر 30 دن کے بعد ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی صنعتوں کو بند کر کے سیل کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ کارروائیوں کی رپورٹ ماہانہ بنیاد پر جمع کی جائے، چاہے کوئی کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو۔