مزید خبریں

سندھ میں قیدیوں کوبکرے کا گوشت اورمچھلی کھلانے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن) سندھ میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اور مچھلی کھلانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اور مچھلی کھلائی جائے گی۔ سندھ کے محکمہ جیل کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے خوراک میں 2 آئٹمز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار بکرے کا گوشت اور 15 روز میں ایک بار مچھلی کھلائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر 3 ارب روپے کیا جائے گا۔ آئی جی جیل سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔