مزید خبریں

’’را‘‘ کو معلومات دینے والے متحدہ کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کو خفیہ معلومات دینے اور دہشت گردوں کے مالی معاونت کیس میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنان آصف صدیقی، منور علی اور ظفر عرف ٹینشن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عاید کی جائے گی۔ جمعے کو خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا۔ فاضل عدالت کا تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں ملزمان ضمانت کے مستحق نہیں ہیں، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عاید کی جائے۔ کیس میں اب تک 6 ملزمان کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے، جن کی ضمانت پہلے مسترد ہوئی ان میں شاہد عرف متحدہ، عادل انصاری، سراج احمد خان شامل ہیں۔