مزید خبریں

Jamaat e islami

صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں 21جون تک توسیع

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں 21 جون تک توسیع کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اینکرپرسن سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی کے دلائل پر ریمارکس دیے کہ آپ کے الزامات اورباتوںسے درخواست گزارپر جرم ثابت نہیںہوتا۔عدالت نے ایف آئی حکام کو ہدایت کی کہ آپ نے ایک ذمہ دار ایجنسی کا کردارادا کرنا ہے۔عدالت نے سینئرصحافی سمیع ابراہیم کوایف آئی اے حکام کے سامنے بیان ریکارڈکرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔