مزید خبریں

بھارت عالمی امن تباہ کرنے کے درپے ہیں‘غربااہلحدیث

کراچی(پ ر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولاناعبدالرحمن سلفی ودیگر علما نے اپنے خطاب میں کہا محمد رسول اللہؐ دنیا جہان کے لیے رہبر و رہنما بناکر بھیجے گئے آپؐ کی شان کائنات کے رب نے بلند کی ناپاک زبانیں چلانے والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں بھارت میں بے۔جے۔پی ترجمان کی جانب سے گستاخی رسول پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین ؐ کی شان اقدسؐ میں انتہا پسند ملک بھارت سے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی مسلم حکمرانوں کو کفار کی غلامی سے اور مصلحتوں سے نکلنا ہوگا اور سرکاری و سفارتی سطح پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے علماء نے کہا بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر ہے بھارتی حکومت پس پردہ اس سانحہ پر خاموشی شرمناک ہے ۔علما نے کہا بھارتی مسلمانوں کے احتجاج پر مسلمانوں کی گرفتاری تشدد و مقدمات کی بھی مذمت کرتے ہیں علما نے کہا کہ امت مسلمہ حرمت رسول ناموسؐ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرسکتی ہے مسلما ن جان دینا اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہے علماء نے او آئی سی، اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا وہ بھارت میں اسلام، پیغمبراسلام اور مسلمانوں کیخلاف حالیہ واقعہ کا نوٹس لیں۔