مزید خبریں

توہین رسالت پر پاکستان کا ردعمل روایتی اور ناکافی ہے ، علما اکرام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھارت میں حضور رحمت اللعالمینؐ کی شان اقدس ؐمیں گستاخی کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیاجمعہ کے اجتماعات میں ائمہ و خطبا ء نے اہانت رسالت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں اکثر مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ توہین رسالت کے واقعات امت مسلمہ کیلیے اذیت کا سبب ہیں۔دشمنانِ اسلام یہ بات اچھی طرح جان لیں مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے نبی کریم ؐکی عزت و ناموس پر حملہ برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومتی جما عت کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر پاکستان کا روایتی رد عمل ناکافی ہے۔وزارت خارجہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر لائحہ عمل اپنائے بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرے۔ مولانا عابد رضا نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاسی رہنماکا توہین آمیز عمل امت مسلمہ کیلیے ناقابل برداشت ہے،آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی ہستیوں کی توہین نہیں کی جا سکتی۔گستاخی پر بعض عرب ممالک کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ اور سخت رد عمل بھارت کیلیے پیغام ہے،حکومت پاکستان بھی قوم کی بے باک ترجمانی کرے بیانات سے آگے بڑھ سخت اقدامات کرے۔مرکزی سربراہ اہلسنّت والجماعت علامہ محمداحمدلدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی کے حکم پر بھارت میں ہونے والی گستاخی کے خلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم حرمت رسولؐ ”منایا گیا۔علامہ مولانا اورنگزیب فاروقی نے’’یوم حرمت رسولؐ‘‘ سے خطاب بھارت میں ہونے والی گستاخی پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے ساتھ ساتھ عرب ممالک کی طرح تمام اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، پیارے نبی ؐ اور ام المومنین سیدہ محترمہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓکی شان میں توہین کرکے پوری دنیا میں بسنے والے لاکھوں بلکہ اربوں مسلمان کے جذبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہمیں ہر حال میں گستاخ رسول کا سر چاہیے،ہمیں گستاخ رسول کے خلاف جس حد تک جانا پڑا ہم جائیں گئے،جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گئے بھارتی حکومت اگر اس گستاخ کو سزا نہیں دیتی تو ہم بھارتی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کریں گے، مقررین نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کا نوٹس لے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ومذہبی اسکالرمفتی نعمان نعیم نے کہاکہ حضور اقدسؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ جسارتیں مسلم امہ کی دل آزاری اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث ہیں ، مسلمان ہر قسم کا درد غم برداشت کرسکتے ہیں لیکن گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتے ، اقوام متحدہ حساسیت کا احساس کرتے ہوئے عالمی سطح پر قانون سازی کرے۔گزشتہ روزجامعہ بنوریہ عالمیہ میں علما کرام کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملعونہ نوپور شرماکو گرفتار کرکے اسپیڈلی ٹرائل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مودی حکومت ملعونہ نوپورشرما کی سرکاری سرپرستی سے باز رہے۔تحریک لبیک پاکستان کے رکن اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہکہ ہم بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ گستاخان رسول ؐ کو سزا نہ دی گئی تو ناموس رسالت ؐکے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے،ٹی ایل پی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا تو دنیا دیکھے گی کہ گستاخوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔