مزید خبریں

حادثات و پر تشدد واقعات میں نومولود اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات وپر تشدد واقعات کے دوران نومولود اور خواتین سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میںایس ایس پی قمر عباس رضوی اور 3پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر آنسو گوٹھ بروہی چوک کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا۔ لڑکی کی شناخت 10 سالہ دعا دختر اسلم کے نام سے ہوئی۔ گلستان جوہر کے علاقے گلستان جوہر بلاک -12کراچی یونیورسٹی کے قریب گھر میںایک خاتون زہریلی چیز پینے سے خاتون جاںبحق ہو گئی۔ متوفیہ کی شناخت 22سالہ علیزہ دختر احمد حسین کے نام سے ہوئی۔شیر شاہ کالونی میں 4سالہ بچی ندی میں ڈوب کر جاںبحق ہوگی ،نیو کراچی صبا سینماء سوکھیاں گوٹھ کے قریب مین روڈ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ نمبر چار اشفاقیہ مسجد کے قریب گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ وقاص ولد ارشاد ران میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہ جانے کے باعث اسکی موت واقع ہوگئی۔ گلشن غازی بلاکC نزد مصطفی مسجد کے قریب گھر میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ عبدالرحمان ولد محمدیاسین کے نام سے ہوئی، گلبرگ تھانے کی حدودنارتھ ناظم آباد موسیٰ کالونی پھاٹک کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے55سالہ غلام جیلا نی ولد ایوب خان جیلا نی جاں بحق ہوگیا۔ منگھو پیر تھانے کی حدود خیبر چوک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں سوزوکی کا ڈرائیور نادر ولد قادر جاں بحق ہوگیا۔کلری تھانے کی حدودماڑی پور روڈبے نظیرمنشیات ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد برا ٓمد ہوئی ،جس، گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 13Dٹو جمالی کالونی کے قریب ندی کے اندر سے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے 04 سے 05 روز پرانی35 سالہ شخص کی لاش نکال لی گئی۔