مزید خبریں

مسلم امہ بھارت کامعاشی بائیکاٹ کرے‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر ودیگر اہم مقامات پر بھارت میں حضور اکرم ضلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔ مظاہروں سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،منصور فیروز،زمرد اعوان، قاری منصور احمد،قاسم خان،مولانا عبدالرشید، خورشید اقبال،نورحسین،نادر علی خان لودھی محمد طارق صدیقی،مولانا محمد ادریس،مرزا فرحان بیگ،محمد ابراہیم انصاری،راجہ بلال،محمد اسرار خان،اسرار احمد صدیقی،نوید اختر،رحمت گل خٹک،نعمان انصاری،مرزا ثوبان بیگ ودیگر نے خطاب کیا۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ شان رسالتؐ میں گستاخی مسلمانوں کی قوت برداشت سے باہر ہے۔کسی بھی قیمت پر ہم اپنے حضور پاک ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے۔امت مسلمہ بھارت کا تجارتی اور معاشی نائیکاٹ کرے اور بھارت کے سفیروں کو مسلم ممالک سے بے دخل کیا جائے۔