مزید خبریں

مریم نوازنے بنی گالاکانام ’’منی گالا‘‘رکھ دیا

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میںایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018میں نواز شریف، عمران خان کو زیرو لوڈشیڈنگ والا پاکستان
دے کر گئے تھے اور عمران خان نے 2022میں 5سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان، شہباز شریف کے سپرد کیا ہے۔ ن لیگ ہی ملکی حالات درست کرسکتی ہے اور وہ کرکے دکھائے گی۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف خیبرپختونخوا کے عوام کو سستا آٹا اور ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس کے برعکسخیبرپختونخوا حکومت عمران خان کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بنی گالا کانام ’’منی گالا‘‘ ہونا چاہیے ، ہرطرح کا ریلیف’’ منی گالا‘‘کوفراہم کیا جارہا ہے۔ اگر5 قیراط کا ہیراآپ نے اپنے حلال کی کمائی سے لیا ہے تو بے شک اسے اپنی پانچوں انگلیوں میں پہنیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
مریم نواز