مزید خبریں

Jamaat e islami

ماضی کے حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،سید خادم علی شاہ

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ملک کی عوام کو امریکا اور دیگر طاغوتی قوتوں غلامی سے نکالنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے پی ٹی آئی کے قائد اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے جرأت مندانہ اقدامات اور فیصلے جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔ یہ بات ٹائون میونسپل کمیٹی سید خادم علی شاہ کی یونین کونسل 11 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین ملک وقار احمد وائس چیئرمین توصیف رضا ملک ، کونسلر حاتم سمیجو اور دیگر نے حلقے کی عوام سے ان کے گھر گھر جا کر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے میر کالونی ، گلشن کالونی اور دیگر میں عوام کی کارنر مٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے نکالا اوراور انہیں بدنام کرنے کے لیے میڈیا پرالزامات لگائے گئے لیکن عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکے آج بھی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 70 سالوں سے میرپور خاص کے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والی جماعت کے نمائندوں نے میرپورخاص کے عوام کو سوائے مایوسیوں اور محرومیوں کے کچھ نہیں دیا اور نہ شہر کی ترقی کے لیے کچھ کیا تمام فنڈز غائب کر لیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے میرپورخاص آج کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہا ہے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ان شاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو کر عوام اور شہر کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرا کے ملک کو بچانے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر علاقے کی چوہان ، ملک ، چاکی ، خلجی ، لغاری ، میمن برادری کے معززین نے ملک وقار احمد اور دیگر امیدواروں کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔