مزید خبریں

Jamaat e islami

شکارپور: سول اسپتال میں لوڈشیڈنگ،مریض اور لواحقین بلبلا اُٹھے

شکارپور (نمائندہ جسارت)ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے اسپتالوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ضلعی ہیڈکوارٹر میں قائم تاریخی RBUT اسپتال میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوںمریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہوئے جنریٹر بند ہونے کی باعث متعدد وارڈز میں مریضوں کا علاج و معالجہ بھی متاثر رہا جبکہ سخت گرمی وحبس سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہوئے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو موبائل فون کی روشنی میں فرسٹ ایڈ دیا گیا۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بجٹ کم ہونے سے جنریٹر کو پیٹرول فراہم نہیں کرسکتے بجٹ 2011 میں جو منظور کیا گیا ہے ہر سال وہی بجٹ اسپتال کو مل رہا ہے اب تو آبادی بھی بڑھ گئی ہے دوائیاں اور پیٹرول بھی مہنگا ہوگیا ہے بجٹ سے اسپتال کے اخراجات پورے نہیں کرسکتے فنانس سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو خط لکھا ہے سول اسپتال کے بجٹ کو بڑھایا جائے انشاء اللہ جلد مسائل حل ہوجائیںگے۔