مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،انتخابی فارم جمع کرانے والوں سے رشوت طلب

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف اداروں میں فارم وصول کر نے والے افراد سے کھلے عام رشوت کا بازار گرم پی پی پی کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزکی جانب سے الیکشن ایکٹ کھلی خلاف ورزی جاری انتخابات کے شیڈول جاری ہو نے کے بعد کو ئی تر قیاتی کا م نہیں کروایا جا سکتا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ پی پی پی کے رہنما لوگوں بلاکر ان سے حلف لے رہے ہیں کہ ووٹ دو اور ترقیاتی کام کروائیں جس کے منثور کے تحت ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری کر نا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ہم اس کے خلاف ڈسٹر کٹ الیکشن کمیشن سمیت صوبائی حکومت کو تحریر طور پر درخواست جمع کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سند ھ مرکزی رہنما حق نواز قائم خانی نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کے دورے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے کے دوران سوئی سدرن کیس کمپنی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدوار کو بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے اور نو ڈیوز سرٹیفکیٹ کے لیے آنے والے افراد سے رشوت طلب کی جا رہی اور فوٹو کاپی کی دکانوں سمیت اسٹامپ وینڈر کی جانب سے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹس نہ لیا تو ہم اپنا احتجاج کر نے کا حق محفوظ رکھتے ہیں فوری طور ضلع میں ہو نے والے تر قیاتی کاموں کوروکا جائے اور تر قیاتی کاموں کے نام پر عوام کو بلیک میل کر نے والے پی پی پی رہنماوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔