مزید خبریں

کرک انفو نے بابراعظم کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا، کرک انفو نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ان کی آخری 5 ون ڈے میچوں کی کارکردگی شئیر کی اور لکھا کہ “اس وقت ون ڈے کرکٹ کا ایک ہی بادشاہ ہے” پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی غیر معمولی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 103 رنز کی اننگز کھیل کر کیرئیر کی 17 ویں سنچری مکمل کی، یہ ان کی آخری 5ون ڈے میچوں میں چوتھی اور لگاتار تیسری سنچری ہے، بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ میں 57، دوسرے میچ میں 114 اور تیسرے میچ میں 105 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں 158 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔