مزید خبریں

نیا قومی ریکارڈ بنانے پر ایتھلیٹ معید بلوچ کو مبارک باد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران میں منعقدہ امام رضا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 400میٹرز میں نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے اور سلورمیڈل جیتنے پر عبدالمعید بلوچ کو نیشنل کالج ٹو کے پرنسپل اور ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن اور دیگر نے مبارک باددی ہے۔ نیشنل کالج ٹو کے پرنسپل پروفیسر عزیراحمد مدنی ،سینئرڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن سید گوہر رضا اور جملہ اسٹاف پروفیسرز ،اساتذاہ کرام نے عبدالمعید بلوچ کے اس کارنامے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالج کے لئے بھی کارنامہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کالج ٹو میں بی اے کے طالب علم اور معروف ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ نے ایران میں منعقدہ دوسری امام رضا ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے400میٹرز ایونٹ میں 46.73سیکنڈز کے ساتھ نیا نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔