مزید خبریں

کپاس، چاول، گنے ،مکئی اورگندم کی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2021-22 کے دوران زراعت کے شعبہ کی شرح نمو 4.40 فیصد رہی مالی سال 2021-22 کے دوران بڑی فصلوںکپاس، چاول، گنے مکئی گندم کی پیداوارمیںاضافہ ہواجمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2021-22 کے مطابق زراعت کے شعبے کی شرح نمو 4.40 فیصد پر حوصلہ افزا رہی ہے جو کہ موجودہ سال کے 3.5 فیصد ہدف اور گزشتہ سال کی شرح نمو 3.48سے زیادہ ہے۔ کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کی 7.064 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں 8.329ملین گانٹھیں پیدا ہوئیں ۔