کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1848ڈالر پر مستحکم رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1500روپے اور دس گرام سونا1285روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ40ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 20ہزار800روپے پر آ گئی ۔