مزید خبریں

رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا، عتیق میر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وفاقی یا صوبائی حکومت نے کوئی رابطہ کیا نہ مشاورت کی ہے۔ چاروں صوبوں کا اصولی اتفاق، پنجاب، سندھ، بلوچستان نے کاروباری تنظیموں سے مشاورت کیلئے 2 دن مانگ لئے خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی)کے اجلاس میں چاروں صوبوں نے بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق کیا تھا۔