مزید خبریں

نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں، ندیم شیخ، ندیم قادری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نعیم شیخ، ندیم قادری، سجاد کان، کوثر سلاؤٹ، ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے اقوام متحدہ او ر او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ،نبی کریمؐ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔