مزید خبریں

حیدرآباد:پسند کی شادی کرنے والوں کا تحفظ کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سکرنڈ کے گوٹھ میاں شورو کے رہائشی مسماۃ ناہید رند اور عادل رند نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلی ارباب اختیارات سے اپیل کی ہے کہ ہم نے پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد سے رشتہ داروں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں لہذا ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔ مسماۃ ناہید رند نے بتایا کہ میں نے اپنی رضا مندی سے عادل سے شادی کی ہے کسی نے ورغلایا اور اغوا کیا لیکن اہل خانہ سخت ناراض ہیں اور وہ ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔