مزید خبریں

ٹنڈوجام،بجلی کی آنکھ مچولی جاری،شہری وتاجر برادری پریشان

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جمعرات کی صبح پونے آٹھ بجے بجلی کی سپلائی بند کی گئی تھی جو شام پونے چھ بجے بحال کی گئی حیسکو کے ذرائع کے مطابق رات میں 4 گھنٹے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا شیڈول برقرار ہے اسے ختم نہیں کیا گیا طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے تاجر طبقہ پریشان ہے انجمن تاجران نواں ہٹ بازار کے صدر بلال توفیق نے کہا ایک تو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے ہمارا عوام کا برا حال ہے اس پر طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ درزی ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے صدر عبداللہ میمن نے کہا کہ عید کا کام اسی حساب سے لے رہے جس حساب سے بجلی آرہی ہے جنریٹر پر مشین چلانے کی طاقت نہیں رکھتے ایسا کرنے سے سلائی کی قیمت میں 200 سے 300 تک اضافہ ہو جائے گا، انجمن تاجران بزنس فارم کے نائب صدر عبدالعزیز چانڈیو نے کہا کہ ایک تو لوڈشیڈنگ کی یہ صورتحال ہے اس پر حکومت کہہ رہی ہے کہ بازار ساڑھے 8 بجے بند کرو، انہوں نے کہا اس وقت عید کا موقع شروع ہو چکا ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے لوگ رات کو تھوڑی دیر سے نکلتے ہیں حکومت کی پابندی کی وجہ سے کاروبار بالکل تباہ ہو جائے گا اس لیے بازار کم از کم اس موقع پر رات 11 بجے تک کھلنے کی اجازت ملنی چاہیے تاجر رہنما خالد انصاری نے کہا کہ عوام سے ہر چیز پر 17 فیصد ٹیکس وصول روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود کہ جاتاہے کہ عوام ٹیکس نہیں دے رہی اور اس کو جو سہولتیں حکومت کو دینی چاہیں ان پر سے سبسڈی ختم کی جارہی ہے جب کہ بیورکریسی کے شاہانہ اخراجات سے 40 فیصد مراعات کی کٹوتی کی جارہی ہے۔