مزید خبریں

باڈہ: گمشدہ 60 سالہ ذہنی مریض کی لاش رائس کنال سے برآمد

باڈہ (نمائندہ جسارت) پھلپوٹہ محلے کے گمشدہ ذہنی مریض 60 برس کے بزرگ شخص معشوق علی ولد مرحوم محبوب علی، پروانہ پھلپوٹو کی لاش سیھڑ اسٹیشن رائس کنال سے برآمد کی گئی۔ پانی میں لاش تیرتی دیکھ کر مقامی باشندوں نے فوراً لاش کو باہر نکال کر پولیس کو اطلاع دی، جہاں اس کی شناخت کے بعد مرحوم کے ورثا کو اطلاع کی گئی۔ مرحوم کے ورثہ نے بتایا کے معشوق پھلپوٹو منگل کی شام سے گھر سے غائب تھا وہ کافی عرصے سے ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔ ہم اپنے پھلپوٹہ محلے سمیت پورے شہر میں اس کو ڈھونڈتے رہے لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اب رائس کنال سے اس کی لاش ملی ہے جس کے بعد مرحوم کی لاش ورثا کو سونپ دی گئی۔ ادھر مرحوم کی نمازِ جنازہ درگاہ شریف میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت پھلپوٹہ برادری اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازِجنازہ کے بعد مرحوم کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔