مزید خبریں

کندھکوٹ:پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کا مظاہرہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)پریس کلب کے سامنے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کا ضلع کشمور کندھکوٹ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے خالی جگہیں ظاہر نہ کرنے کیخلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی پاس امیدوار سید سرفراز شاہ، سید قمرالدیم شاہ، حفیظ بھنگوار، بابر علی سندرانی، نبی بخش بھنگوار، علی مراد شاہ، نادر علی شاہ ودیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بہت سی جگہیں محکمہ تعلیم میں خالی پڑی ہیں پر محکمہ تعلیم کے افسر جان بوجھہ کر ظاھر نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم 40 فیصد مارکیں اٹھانے والے امیدواروں سے ظلم کر کے رشوت کے بدلے بھرتیاں کی جائیں گی۔ ہم وزیر تعلیم سمیت دیگر اعلیٰ اختیاروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کر کے نوکریاں دی جائیں۔