مزید خبریں

حیدرآباد:بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر 20 سے زائد علاقوں کی بجلی منقطع

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویژن نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر 20 سے زائد علاقوں کی بجلی منقطع کردی آپریشن ایکس سی این گاڑی کھاتہ اختیار میمن اور ایس ڈی او لیاقت کالونی وقاص ترین کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ لیاقت کالونی فردوس کالونی ٹنڈو ولی محمد و دیگر علاقوں 20 سے زائد ٹرانسفارمرز کے لنکس کاٹ دیے گئے جون کا مہینہ اور صارفین کی جانب سے ریکوری نہ ہونے کے باعث مذکورہ علاقوں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ تلک چاڑی چھبڑی گلی کے حیسکو کی جانب سے ٹرانسفارمر کے لنک کاٹے جانے پر بل کی ادائیگی کرنے والے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے ٹرانسفارمر کے لنکس کاٹ دیے جائیں جبکہ باقاعدگی سے بل ادا کررہے ہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ شدید گرمی میں سخت پریشان ہیں حیسکو دفاتر شکایت لے کر جائیں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ تلک چاڑی کے بل ادا کرنے والے صارفین کی فوری بجلی بحال کرائی جائے ۔