مزید خبریں

مالی سال 2022-23ء کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز) آئندہ مالی سال 2022-23ء کا وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو ) پارلیمنٹ میںپیش کیا جائیگا ۔وفاقی بجٹ 2022-23کا کل حجم9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ8894 روپے ہوگا۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ سال 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔آئندہ مالی سال1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے۔قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے رکھے جائیں گے۔حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔پنشن کی مد میں530 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔سبسڈیز کی مد میں578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم800 ارب روپے ہوگا۔بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے۔ بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم78197 ارب روپے ہوگا۔بجٹ میں توانائی شعبے کیلیے500 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ ہے۔بجٹ میں آئی پی پیز کو 190 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ بجٹ میں آر ایل این جی کی مد میں20 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی جائے گی۔ صنعتوں کے لیے52 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔