مزید خبریں

ٹھٹھہ ،خاتون کی لاش برآمد، نوجوان نے خود کشی کرلی

ٹھٹھہ( آن لائن)سونڈا کے قریب گائوں خمیسو خاصخیلی میں 25 سالہ نوجوان نے کی خودکشی، نوجوان اسلم خاصخیلی نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی منتقل کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیںساحلی علاقے کیٹی بندر سمندر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی،نعش کو پولیس نے تحویل میں لیکر بگھان اسپتال منتقل کردیا۔ خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔